اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صدراتی چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی چار سالوں کی مضر خارجہ پالیسی، وائٹ ہاؤس کے نئے رہنماؤں کیلئے امریکی غلط پالیسیوں کو سدھارنے اور بین الاقوامی نظام کی نئی شرائط پر عمل کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھانے کا سبق بن سکتی ہے۔
محمود واعظی نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست اور اس کا امریکی عوام اور دنیا کے اکثر لوگوں کا خیر مقدم کا مطلب یہ ہے کہ یکطرفہ، انتہا پسندی، تناؤ، وعدوں کی پامالی اور اقوام عالم کے حقوق کی پامالی کا دور ختم ہوچکا ہے۔
واعظی نے اس بات پر زور دیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی چار سالوں کی مضر خارجہ پالیسی وائٹ ہاؤس کے نئے رہنماؤں کیلئے امریکی غلط پالیسیوں کو سدھارنے اور بین الاقوامی نظام کی نئی شرائط پر عمل کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھانے کا سبق بن سکتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار "جوبائیڈن" بالآخر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲